0
Saturday 6 Sep 2014 22:48

ڈنڈا بردار سیاست کی کبھی حمایت نہیں کروں گا، اعتزاز احسن

ڈنڈا بردار سیاست کی کبھی حمایت نہیں کروں گا، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ اور سیاست میں کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا، اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو کمیشن اور میڈیا میں غلط ثابت کرسکتا ہوں، میڈیا اس معاملے کو کم کرے، مجھ پر الزامات نہ لگتے تو پارلیمنٹ میں تقریر نہ کرتا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ چوہدری نثار نے درگزر کا لفظ استعمال کیا ہے، جسے قبول کرتا ہوں، وزیر اعظم چیلنج سے نکلیں گے تو زیادہ مضبوط ہوں گے، ڈنڈا بردار سیاست کی کبھی حمایت نہیں کروں گا، پلان اے کے تحت 10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانا تھا، پلان اے ناکام ہو گیا، پلان بی ڈی چوک تک جانا تھا، وہ بھی ختم ہوگیا، پلان سی وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ پر یلغار تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے پلان بی اور سی مشکل میں پڑگیا، پلان ڈی چوہدری نثار اور میرے درمیان مفاہمت کے بعد ختم ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 408551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش