QR CodeQR Code

علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر وزیراعظم نواز شریف کی شدید مذمت

7 Sep 2014 00:17

اسلام ٹائمز: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ہیں، اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی 24 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ معروف عالم دین علامہ محمد عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اتحاد سے دہشت گردی پھیلانے والوں کو ناکام بنا دے جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ہیں، جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ایس ایس پی، ایس پی، ایس آئی یو اور سی آئی ڈی افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 408572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408572/علامہ-علی-اکبر-کمیلی-کی-شہادت-پر-وزیراعظم-نواز-شریف-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org