0
Sunday 7 Sep 2014 17:00

ڈی آئی خان، دہشت گردی کی کوشش ناکام، خودکش جیکٹس اور بم بنانے کا سامان برآمد

ڈی آئی خان، دہشت گردی کی کوشش ناکام، خودکش جیکٹس اور بم بنانے کا سامان برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے خودکش جیکٹس اور بم بنانے کا سامان برآمد کرکے دہشت گردی کی ممکنہ کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کو اطلاع ملی کہ دہشتگردوں کے گروہ میں شامل نعمان عدیل گنڈہ پور نے دہشتگردی کی خاطر ظفر آباد کالونی میں واقع اپنے گھر میں دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھا ہوا ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن محمد عدنان نے جوڈیشل مجسٹریٹ سیکنڈ ڈیرہ سے وارنٹ خانہ تلاشی حاصل کرکے انچارج بم سکواڈ زیب اللہ اور پولیس نفری کے ہمراہ ظفر آباد کالونی میں کالعدم تنظیم کے رکن نعمان عدیل گنڈہ پور ولد گلشیر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزم گھر پر موجود نہ تھا، تاہم پولیس نے گھر کی تلاشی کے دوران دیوار کیساتھ موجود چارپائی پر پڑے، بستروں کے اندر سے پلاسٹک کے گٹو برآمد کر لیے۔ تلاشی کے دوران گٹو سے بال بیئرنگ، ڈیٹونیٹنگ کارڈ برنگ زرد، ایک ڈیٹونیٹنگ کارڈ برنگ نارنجی اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔ جو خودکش جیکٹس بنانے اور بم بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف 4/5Exp-PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 408638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش