QR CodeQR Code

قراقرم بورڈ کے امتحانات میں ناانصافی کا شکار طلباء نے احتجاج کا اعلان کر دیا

7 Sep 2014 20:13

اسلام ٹائمز: متاثرہ طلباء نے بورڈ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر امتحانی بورڈرز کی طرح تین ماہ بعد سپلی اور امپرومنٹ کے امتحانات رکھیں تاکہ طلباء کا مستقبل تاریک نہ ہو اور ان کیلئے بوجھ نہ بنے۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم بورڈ کے امتحانات میں ناانصافی کا شکار ہونے والے طلباء نوید احمد، کامران حبیب، حذیفہ میر، کامران خان و دیگر نے کہا ہے کہ قراقرم بورڈ کے سالانہ امتحانات میں انتہائی ناقص حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے دوسرے بورڈ میں زیادہ نمبر لے کر قراقرم بورڈ میں رپیٹ کرنے والوں کی سپلیاں آئی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ ہم قراقرم بورڈ انتظامیہ کو کھلے الفاظ میں چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ہمارے پیپروں کی چیکنگ دوبارہ کروائے ہر قسم کی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہیں لیکن اپنے مستقبل کے ساتھ مذاق برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے بورڈ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر امتحانی بورڈرز کی طرح تین ماہ بعد سپلی اور امپرومنٹ کے امتحانات رکھیں تاکہ طلباء کا مستقبل تاریک نہ ہو اور ان کیلئے بوجھ نہ بنے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے مستقبل کیلئے ہر قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے اور آج صبح دس بجے ایجوکیشن آفس کے سامنے علامتی احتجاج کریں گے اگر مطالبات منظور نہ کئے گئے تو جلد اگلے لائحہ عملے کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 408665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408665/قراقرم-بورڈ-کے-امتحانات-میں-ناانصافی-کا-شکار-طلباء-نے-احتجاج-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org