0
Sunday 7 Sep 2014 20:38
252 افراد نے 40 کلومیٹر پیدل سفر کر کے جان بچالی

اسکردو، دیوسائی میدان میں برفانی طوفان کے سبب 174 خانہ بدوش لاپتہ

اسکردو، دیوسائی میدان میں برفانی طوفان کے سبب 174 خانہ بدوش لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا کی بلند ترین سطح مرتفع دیوسائی جہاں حسن و رعنائی میں بے مثال اور قدرت کا عظیم کرشمہ ہے وہاں یہ میدان سینکڑوں خانہ بدوشوں کو معاش کا سامان بھی فراہم کرتا ہے۔ دیوسائی میں گرمیوں کے مہینے میں ہزاروں سیاحوں کے علاوہ خانہ بدوشوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ گزشتہ دنوں دیوسائی میں بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہوا اور اس کھلے میدان میں شدید برفانی طوفان آگیا۔ طوفانی بے رحم ہواوں نے خیموں اور ٹینٹون کو بھی اڑا دیا اور خانہ بدوشوں کی بڑی تعداد وہاں سے جان بچا کر نکلنے میں ہی اپنی عافیت جانی۔ 452 خانہ بدوش اپنے مویشی لے کر اس چراگاہ میں گئے تھے ان میں 252 افراد نے 40 کلومیٹر کا سفر طے کر کے جان بچا لی ہے اور بقیہ 174 اب بھی لاپتہ ہے، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہی کہ انہیں دیوسائی میں 174 افراد کے پھنسے ہونے کا علم ہے مگر خراب موسم کے باعث فی الحال ان کی مدد ممکن نہیں، موسم بہتر ہونے پر علاقے میں  امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں گی تاکہ ان کی زندگی کو خطرات سے بچایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 408675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش