0
Sunday 7 Sep 2014 22:00

حکومت نے دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، رائے ناصر علی

حکومت نے دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، رائے ناصر علی
اسلام ٹائمز۔ جب تک یہ کرپٹ نظام کو تبدیل نہیں ہوتا دھرنے اور احتجاج جاری رہے گا، پارلیمنٹ میں بیٹھے حکومت کے ساتھ اپوزیشن والے سب چور، لٹیرے اور عوام کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی راہنماء رائے ناصر علی نے جیل سے رہائی کے بعد صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت جتنے چاہے ظلم کر لے یہ گرفتاریاں اور جیلیں ہمیں اپنے مقدس مشن سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ہر روز شیعان علی کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں، حکومت نے دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے اور دھرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استعفیٰ اور موجودہ کرپٹ حکومت خاتمہ تک انقلاب دھرنا جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 408691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش