0
Monday 8 Sep 2014 09:30
عرب لیگ کا داعش سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات پر اتفاق

عرب ممالک داعش سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون کرینگے

اوباما جلد داعش کیخلاف گیم پلان کا اعلان کرینگے
عرب ممالک داعش سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون کرینگے
اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے شدت پسند تنظیم داعش سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ قاہرہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد ایک اعلامیے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی توثیق کی گئی ہے۔ قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ عراق اور شام میں لڑنے والے انتہا پسندوں کی ہر قسم کی عسکری اور مالی امداد کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ اپنے اختتامی بیان میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے داعش اور دوسرے جہادی گروپوں کے جنگجوئوں سے نمٹنے کے لیے جامع سیاسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد عرب ممالک داعش سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اُدھر عراق نے امریکی صدر براک اوباما کے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

ادھر امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف طاقت استعمال کریں گے، منصوبے کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف کارروائی سے پہلے وہ امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کرینگے۔ امریکی صدر بدھ کو امریکیوں سے خطاب میں داعش کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے منصوبے کا اعلان کرینگے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ طویل نہیں ہوگی۔ باراک اوباما کا کہنا تھا انہیں اعتماد ہے کہ امریکہ داعش کے جنگجووٴں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ داعش کی اسلامی ریاست کے خلاف کارروائی سے پہلے وہ امریکی کانگرس کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسی ہفتے امریکیوں سے خطاب میں داعش کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے، تاہم داعش کے خلاف کارروائی عراق جنگ کی طرح طویل نہیں ہوگی اور نہ ہی میدان جنگ میں سینکڑوں فوجی بھیجے جائیں گے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو داعش کے خطرے کا ادراک کرنا ہوگا۔ انہیں اعتماد ہے کہ امریکہ اسلامی ریاست کے جنگجوؤں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 408764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش