0
Monday 8 Sep 2014 17:50

فوج سے متعلق میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی، چوہدری شجاعت حسین

فوج سے متعلق میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی، چوہدری شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فوج سے متعلق ان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، انہوں نے موجود سیاسی بحران میں فوج سے صرف کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔ اسلام آباد میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کو نہیں بلایا صرف مدد کرنے کا کہا تھا، میڈیا میں میرے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن مسائل سے نہیں گھبرانا چاہئے، امید ہے کہ سیاستدان کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی طور پر تنہا نہیں، ہمارے ساتھ بھی کئی جماعتیں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 408799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش