QR CodeQR Code

بلیک واٹرکا ذکر کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو امریکی سفارتخانہ دھمکاتا ہے،قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

19 Oct 2010 16:55

اسلام ٹائمز:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے امریکہ کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ کر رکھا ہے تو قوم کو آگاہ کیا جائے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ پاکستان میں بلیک واٹر کی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہیں تو امریکی سفارت خانے والے رابطہ کر کے بات کرنے سے روکتے ہیں اور دھمکی آمیز رویے میں بات کرتے ہیں۔اگر حکومت نے امریکہ کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ کر رکھا ہے تو قوم کو آگاہ کیا جائے۔گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں ہوا۔ کمیٹی نے خیبر پی کے کی ایلیٹ فورس کے اسلحہ کی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن ارکان پارلیمنٹ کی سفارش پر جرائم پیشہ لوگوں کو ممنوعہ بور کے ہتھیاروں کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں ان کو فوری منسوخ کیا جائے۔کمیٹی نے کہا بیرونی ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے افسران جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث ہیں۔غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے لئے ”نارا اور نادرا“ مل کر قانون کا مسودہ تیار کریں اور دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی تمام کارروائیوں سے آگاہ کیا جائے۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ ملک میں موجود بنگالیوں اور بہاریوں سمیت ان غیرملکیوں کو شہریت دی جائے جو واپس نہیں جانا چاہتے ہیں،اس کے لے بھی قانون سازی کی جائے۔کمیٹی نے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی عدم شرکت پر شدید احتجاج کیا۔کمیٹی نے چینی سکینرز کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 40892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/40892/بلیک-واٹرکا-ذکر-کرنے-والے-ارکان-پارلیمنٹ-کو-امریکی-سفارتخانہ-دھمکاتا-ہے-قائمہ-کمیٹی-برائے-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org