0
Tuesday 9 Sep 2014 20:20

صرف 15 ہزار روپے کے عوض قتل کرنیوالے ٹارگٹ کلرز گرفتار

صرف 15 ہزار روپے کے عوض قتل کرنیوالے ٹارگٹ کلرز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ اس نے 15 ہزار روپے کے عوض لوگوں کو قتل کرنے والا چار رکنی ٹارگٹ کلرز کا گروہ پکڑ لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے گذشتہ سال چار ستمبر کو کراچی میں رینجرز کی سربراہی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنیکا فیصلہ کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار کیا جانے والا گروہ پولیس اہلکار سمیت سات افراد کو قتل کرچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسٹ زون پولیس نے تین دنوں کے دوران چار خطرناک ٹارگٹ کلرز سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ملزمان صرف پندرہ ہزار روپے کے عوض لوگوں کو قتل کرتے تھے اور انہوں نے دوران تفتیش ایک پولیس اہلکار سمیت سات افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 408955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش