QR CodeQR Code

بلوچستان میں نیٹو کو تیل فراہم کرنیوالے 3 ٹینکر جلا دیئے گئے

19 Oct 2010 17:27

اسلام ٹائمز:ضلع قلات اور کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے نیٹو فورسز کو تیل فراہم کرنے والے 3 ٹینکرز جلا دیئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے


کوئٹہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات اور کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے نیٹو فورسز کو تیل فراہم کرنے والے 3 ٹینکرز جلا دیئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی اختر آباد میں ویسٹرن بائی پاس کے مقام پر نامعلوم افراد نے افغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل فراہم کرنے والے ٹینکر پر فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تاہم ڈرائیور اور کلینر معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اور واقعے کے دوران منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 آئل ٹینکرز کے ڈرائیور اور کلینرز کو اتار کر تیل چھڑک کر ٹینکرز کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے،تاہم دونوں واقعات کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 40898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/40898/بلوچستان-میں-نیٹو-کو-تیل-فراہم-کرنیوالے-3-ٹینکر-جلا-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org