QR CodeQR Code

اسلام آباد میں دھرنوں کے ذریعہ سیاسی انتہاء پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

10 Sep 2014 00:08

اسلام ٹائمز: ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایس یو سی کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کے خیرخواہ نہیں لیکن پاکستانی عوام کے ٹیکسوں سے ملنے والی دولت کو بری طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ یہ دھرنے سراسر ایک ڈرامہ ہیں، جنہیں سیاسی انتہاء پسندی سے بھی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کے خیرخواہ نہیں لیکن پاکستانی عوام کے ٹیکسوں سے ملنے والی دولت کو بری طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی میں خیبر پختونخوا حکومت صوبہ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لاسکی۔


خبر کا کوڈ: 408987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408987/اسلام-ا-باد-میں-دھرنوں-کے-ذریعہ-سیاسی-انتہاء-پسندی-کو-فروغ-دیا-جا-رہا-ہے-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org