0
Wednesday 10 Sep 2014 00:32

کراچی میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر ملی یکجہتی کونسل کا اظہار تشویش

کراچی میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر ملی یکجہتی کونسل کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز معروف عالم دین، خطیب اور محقق علامہ صادق تقوی نے حیدر آباد شہر میں اپنے دو روزہ تبلیغی دورے کے دوسرے دن ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اِس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تبادلہ خیال کیا۔ اِس دوستانہ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے متوقع مستقبل اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے ان کے 10 نکاتی ایجنڈے کی حمایت کے متعلق بھی مفصل گفتگو ہوئی۔
علامہ صادق تقوی نے موجودہ حالات میں ملی یکجہتی کونسل کے کردار کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ یہ فورم بہت نمایاں خدمات انجام دے سکتا ہے۔ علامہ صادق تقوی نے محرم الحرام سے قبل حالات کو خراب کرنے کی غرض سے کراچی میں از سر نو شروع ہونے والی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی کہ محرم سے قبل امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایک خصوصی سمینار یا اجلاس بلایا جائے، جسے ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے قبول کیا۔ کراچی میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر سیاسی جماعتوں کے گٹھ جوڑ پر ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دوسرے قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 408989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش