QR CodeQR Code

پاک فوج اور پاک فضائیہ کے سربراہان کا دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل بروئے کار لانیکا فیصلہ

10 Sep 2014 17:57

اسلام ٹائمز: ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا دور دراز مقام تک پیچھا کیا جائے گا اور ان کے تمام ٹھکانوں تک پہنچا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو مکمل کامیاب بنانے کے لئے بری فوج اور پاک فضائیہ نے تمام درکار وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا دور دراز مقام تک پیچھا کیا جائے گا اور ان کے تمام ٹھکانوں تک پہنچا جائے گا، دونوں فوجی سربراہوں کی ملاقات میں شمالی وزریرستان میں جاری فوجی آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے آپریشن کی مکمل کامیابی کے لئے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاک فوج اور فضائیہ کے سربراہان نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری پر اتفاق کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکواٹرز راولپنڈی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مابین اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں سربراہان نے آپریشن ضرب عضب اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عسکری قائدین نے آپریشن ضرب عضب کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا اور انہیں دور دراز علاقوں میں واقع ٹھکانوں سے بھی باہر نکالا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 409089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409089/پاک-فوج-اور-فضائیہ-کے-سربراہان-کا-دہشتگردوں-کیخلاف-تمام-وسائل-بروئے-کار-لانیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org