QR CodeQR Code

داعش نے ٹویٹر کو نشانہ بنانیکی دھمکی دیدی

11 Sep 2014 19:13

اسلام ٹائمز: سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر کو دھمکی دی گئی ہے کہ داعش کے اکاﺅنٹ بند کرنے پر کمپنی کے ملازمین اور دفاتر کو جان لیوا حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا اور مغربی ممالک میں مقیم داعش کے حمایتی ٹویٹر کے خلاف کارروائی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شام اور عراق میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش نے بین الاقوامی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو دھمکی دے دی ہے کہ داعش کے اکاﺅنٹ بند کرنے پر کمپنی کے ملازمین اور دفاتر کو جان لیوا حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ داعش کے دہشتگرد اور حمایتی ٹویٹر پر خاصے سرگرم ہیں اور اپنی کارروائیوں کی تصاویر اور ویڈیوز اس ویب سائٹ پر بھیجتے رہتے ہیں۔ مغربی ممالک کے نوجوانوں کو مائل کرنے کیلئے بھی اس ویب سائٹ کا سرگرمی سے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ داعش سے متعلقہ اکاﺅنٹس کے خلاف کسی ممکنہ کارروائی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کو دی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اس کے ملازمین کو قتل کیا جائے گا اور ضرور پڑنے پر سان فرانسسکو میں واقع اس کے دفاتر کو بھی براہ رات حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ دھمکیوں میں کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک میں مقیم داعش کے حمایتی ٹویٹر کے خلاف کارروائی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 409257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409257/داعش-نے-ٹویٹر-کو-نشانہ-بنانیکی-دھمکی-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org