QR CodeQR Code

تینوں فریقوں کو ہماری سفارشات پر ٹھنڈے دماغ سے غور کرنا ہوگا، سراج الحق

11 Sep 2014 20:36

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ حکومت اور دھرنے والوں میں مذاکرات سیاسی جرگے کی کامیابی ہے۔ تینوں فریقوں کے درمیان بہت سی چیزوں پر اتفاق اور کئی پر اختلافات برقرار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی جرگے کا مشاورتی اجلاس، سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران کے حل کیلئے جرگے نے فریقین کو تجاویز دے دیں ہیں۔ اپوزیشن جرگے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور دھرنے والوں میں مذاکرات سیاسی جرگے کی کامیابی ہے۔ تینوں فریقوں کے درمیان بہت سی چیزوں پر اتفاق اور کئی پر اختلافات برقرار ہے۔ جرگہ عدالت کی طرح فیصلہ نہیں کر سکتا۔ ہم تینوں فریقوں کو باعزت راستہ دینا چاہتے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ تینوں فریقوں کو غور و فکر کیلئے وقت دیا جا رہا ہے۔ فریقین کو بہت آسان راستہ بتا دیا ہے، اس پر غور کرنا ان کا کام ہے۔ حالات کا یہ تقاضا ہے کہ تینوں فریقوں کو ہماری سفارشات پر ٹھنڈے دماغ سے غور کرنا ہوگا۔ جرگے نے فریقین کو اپنے دستخطوں کے ساتھ تجاویز دے دی ہیں۔ تینوں فریق جب رائے سے آگاہ کریں گے اس کے بعد تجاویز کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ استعفے پر ڈیڈ لاک ہے، ہم نے حکومت کو بہترین حل بتا دیا ہے۔ جرگے کی تمام تجاویز آئین کے مطابق ہیں۔ چاہتے ہیں کہ معاملہ جلد از جلد حل ہو۔ قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 409261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409261/تینوں-فریقوں-کو-ہماری-سفارشات-پر-ٹھنڈے-دماغ-سے-غور-کرنا-ہوگا-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org