QR CodeQR Code

قائداعظم نے فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر جمہوری انداز میں مسلمانوں کی قیادت کی، علامہ مقصود علی ڈومکی

11 Sep 2014 23:05

اسلام ٹائمز: قائداعظم محمد علی جناح کی 66ویں برسی کے موقعہ پر جاری بیان میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے سزا یافتہ بدنام زمانہ دہشت گردوں کو فی الفور تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ کراچی میں سوات اور وزیرستان طرز کا فوجی آپریشن کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم قائد کی عظیم جدوجہد اور مسلمانان برصغیر کی شاندار قیادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قائداعظم شیعہ مسلمان تھے، مگر انہوں نے فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر جمہوری جدوجہد کے ذریعے، مسلمانان برصغیر کی قیادت کی اور انہیں انگریز سامراج کی غلامی سے نجات دلا کر ایک اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی۔ قائد کے پاکستان میں تکفیری سوچ کی کوئی گنجائش نہیں۔ جو لوگ اس سرزمین پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں انہیں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں ہر روز معصوم انسانوں کے قتل عام پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ڈاکٹرز، وکلاء، علماء، تاجر، شیعہ ، سنی غرض کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شیعہ کارکن سید علی حسن نقوی، صابر حسین اور غلام حیدر دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہوئے جبکہ اس سے قبل شیعہ عالم دین مولانا علی اکبر کمیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ پولیس اور رینجرز کا آپریشن مکمل طور پر ناکام رہا۔ اب کراچی میں فوجی آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سزا یافتہ بدنام زمانہ دہشت گردوں کو فی الفور تختہ دار پر لٹکایا جائے اور کراچی میں سوات اور وزیرستان طرز کا فوجی آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ 12 ستمبر کو ناصر ملت کی اپیل پرملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا، جس میں کراچی میں جاری دہشت گردی کی پر زور مذمت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 409279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409279/قائداعظم-نے-فرقہ-واریت-سے-بالاتر-ہوکر-جمہوری-انداز-میں-مسلمانوں-کی-قیادت-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org