QR CodeQR Code

میری نواز شریف سے نہیں بلکہ اسکی ذہنیت سے لڑائی ہے

مذاکراتی کمیٹی چاہے جتنے مذاکرات کر لے، استعفے تک یہاں سے نہیں جائیں گے، عمران خان

11 Sep 2014 23:02

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میری لڑائی ان ظالموں سے ہے جو قانون توڑتے ہیں لیکن قانون سے اوپر ہیں لیکن عام پاکستانی سے ہر روز ظلم ہوتا ہے۔ حکمران ڈرتے ہیں کہ اگر عوام اپنے حقوق جان گئے تو انکی دکانداری بند ہوجائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب بات صرف نواز شریف کے استعفے پر اٹکی ہوئی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی چاہے جتنے مذاکرات کر لے، استعفے تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میری نواز شریف سے نہیں بلکہ اس کی ذہنیت سے لڑائی ہے۔ میری جنگ قانون توڑنے والوں کیخلاف ہیں۔ میری لڑائی ان ظالموں سے ہے جو قانون توڑتے ہیں لیکن قانون سے اوپر ہیں لیکن عام پاکستانی سے ہر روز ظلم ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے۔ دنیا میں عزت پانے کیلئے اپنے حقوق جاننا پڑیں گے۔ حکمران ڈرتے ہیں کہ اگر عوام اپنے حقوق جان گئے تو ان کی دکانداری بند ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے صرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا، کیونکہ حکومت کو علم تھا کہ اگر 4 حلقے کُھل گئے تو ان کا سارا پول کھل جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء بھی مانتے ہیں کی دھاندلی ہوئی۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی مان گئے ہیں کہ اگر چار حلقے کھل گئے تو سارا الیکشن ہی ختم ہوجائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کو 8 اگست کو سیلاب کا پتہ چل گیا تھا لیکن اس نے سیلاب کی روک تھام کیلئے کوئی تیاری نہیں کی۔ اگر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہوتا تو سیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا۔ عمران خان نے کیا کہ حق کی آواز اٹھانے پر طاہرہ آصف اور ہنڈری مسیح کو قتل کروا دیا گیا۔ ہنڈری مسیح کوئلے کی کانوں جبکہ طاہرہ آصف کچی آبادیوں پر آواز اٹھا رہے تھے۔ طاہرہ آصف کے قتل میں لاہور کے دو ایم این اے اور ایک پولیس افسر ملوث تھا۔ ہفتے کو عوام کے سامنے ان کے نام بتائوں گا۔


خبر کا کوڈ: 409287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409287/مذاکراتی-کمیٹی-چاہے-جتنے-مذاکرات-کر-لے-استعفے-تک-یہاں-سے-نہیں-جائیں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org