QR CodeQR Code

تحریک انصاف اور پی اے ٹی کے رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ، اسد عباس نقوی سمیت 9 کارکن گرفتار

12 Sep 2014 09:30

اسلام ٹائمز: پولیس نے صبح سویرے اسد عباس نقوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے 9 کارکنوں کو اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما اسد عباس نقوی سمیت 9 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسد عباس نقوی پاکستان عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ہیں، پولیس نے صبح سویرے اسد عباس نقوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے 9 کارکنوں کو اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی تیار کرلی، گرفتاریاں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے لئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔


خبر کا کوڈ: 409305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409305/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-سیکرٹریٹ-پر-پولیس-کا-چھاپہ-اسد-عباس-نقوی-سمیت-9-کارکن-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org