0
Friday 12 Sep 2014 10:29
کارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع ہوجائیگا

حکومت کی انتقامی کارروائی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کیجانب سے گرفتاریوں کی شدید مذمت

حکومت کی انتقامی کارروائی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کیجانب سے گرفتاریوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے 8 کارکنوں کو اسلام آباد کے سیکرٹر جی سکس فور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے رکن و ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی سمیت آٹھ افراد کو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور رینجر کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کی جانب سے ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فی الفور کارکنوں کو رہا کرے۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے جس کا واضح ثبوت ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں ہیں، اگر یہ سلسلہ نہ روکا تو مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوجائیگا اور ملک گیر احتجاج شروع کر دیا جائیگا، جس کی ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 409306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش