0
Friday 12 Sep 2014 12:23

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بہتر انتظامات سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے اور عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وفاقی کابینہ کو بتایا ہے کہ سیلاب سے دو سو چوہتر افراد جاں بحق ہوئے، تینتالیس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، پنجاب کے دس اضلاع، تین ہزار دیہات اور گیارہ لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ وزیراعظم نے موثر انتظامات کے ذریعے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی کابینہ نے عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا 

اجلاس ہوا جس میں سیلاب کی صورتحال پر چئیرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے 274 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں دس اضلاع ، تین ہزار دیہات اور 11 لاکھ افراد شدید متاثر ہوئے۔ جھنگ، چنیوٹ اور حافظ آباد سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب اور این ڈی ایم کا مشترکہ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ امدادی سرگرمیوں میں ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آرمی اور صوبائی ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے نقصانات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ نقصانات کا جائزہ مکمل ہوتے ہی تعمیرنو شروع کر دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موثر حکمت عملی سے سیلاب اور بارشوں کے نقصانات کو کم کیا جائے۔ انہوں نے سندھ کو سیلاب سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھانے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 409312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش