QR CodeQR Code

ملتان شہر میں پانی داخل ہونے کا خطرہ، 300 دیہات زیرِ آب

12 Sep 2014 14:38

اسلام ٹائمز: پی ٹی وی کے مطابق پاک فوج اور سول انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، ملتان شہر کو سیلابی ریلے سے بچانے کے لیے دریائے چناب میں ہیڈ محمد والا پُل پر بارودی مواد نصب کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وسطی اضلاع میں تباہی مچانے کے بعد دریائے چناب میں آنے والا بڑا سیلابی ریلا اب جنوبی ضلع ملتان کی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے ضلع ملتان کے تین سو دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 274 تک پہنچ گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور دریا کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے عمل جاری ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق ملتان شہر کو سیلابی ریلے سے بچانے کے لیے دریائے چناب میں ہیڈ محمد والا پُل پر بارودی مواد نصب کر دیا گیا ہے، وہاں پانی کا دباؤ زیادہ ہونے پر 150 فُٹ چوڑا شگاف ڈالا جائے گا اور اس کے نتیجے میں ملتان اور مظفرگڑھ کا زمینی راستہ منقطع ہو جائے گا۔ اِس صورتحال کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے ضلعوں مظفر گڑھ ، رحیم یار خان ، راجن پور کے علاوہ سندھ میں جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی اور سکھر میں رقبہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 409332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409332/ملتان-شہر-میں-پانی-داخل-ہونے-کا-خطرہ-300-دیہات-زیر-آب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org