QR CodeQR Code

کراچی آپریشن کیلئے وفاق نے نئے آپریشنل پلان کی منطوری دیدی

12 Sep 2014 14:59

اسلام ٹائمز: نئے پلان کے تحت شہر کو 4 زونز میں تقسیم کر دیا گیا، پہلے حصہ ریڈ زون میں ایسے علاقے شامل ہونگے جہاں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، دوسرا انتہائی حساس علاقوں، تیسرا زون حساس علاقوں اور چوتھا زون نارمل علاقوں پر مشتمل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں اور امن و امان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا پلان تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بھیجے گئے نئے آپریشنل پلان کو وفاقی حکومت نے منظور کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ سیکیورٹی ادارے کارروائیوں میں فوری اضافہ کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے نئے پلان کے تحت شہر کو 4 زونز میں تقسیم کر دیا گیا، پہلا حصہ ریڈ زون ہوگا اس زون میں ایسے علاقے شامل ہوں گے جہاں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، دوسرا انتہائی حساس علاقوں، تیسرا زون حساس علاقوں اور چوتھا زون نارمل علاقوں پر مشتمل ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آپریشنل پلان کی پہلی حکمت عملی کے تحت ریڈ زون میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف مربوط کارروائیاں کریں گے، ان کارروائیوں میں نشان زدہ علاقوں کا مکمل محاصرہ کیا جائے گا اور محاصرے کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھاتہ بردار کمانڈوز اتارے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 409336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409336/کراچی-ا-پریشن-کیلئے-وفاق-نے-نئے-ا-پریشنل-پلان-کی-منطوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org