QR CodeQR Code

اے آئی او یو کے وائس چانسلر کیلئے عرفان صدیقی کے بھائی شاہد صدیقی نامزد

12 Sep 2014 17:06

اسلام ٹائمز: وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے بھائی کا نام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے چن لیا گیا ہے، وزارت تعلیم کی جانب سے تین ناموں کو شارٹ لسٹ کرکے سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کی اعلٰی شخصیت کیجانب سے شاہد صدیقی کو تعینات کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کے بھائی پروفیسر شاہد صدیقی کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدہ کیلئے چن لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر شاہد صدیقی کو اوپن یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنانے کی تیاری کرلی گئی ہے اور وفاقی وزارت تعلیم و تربیت نے سمری وزیراعظم کو بھجوادی ہے۔ پروفیسر شاہد صدیقی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اوپن یونیورسٹی، لاہور کالج آف اکنامکس سمیت بیرون ملک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، متعلقہ آسامی کیلئے شاہد صدیقی سمیت دیگر امیدواروں کا انٹرویو کیا گیا اور شارٹ لسٹ ہونے کے بعد وزیراعظم کو تین ناموں پر مشتمل پینل بھجوایا گیا، جس میں سے وزیراعظم کسی بھی عہدیدار کو اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کرسکتے ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اہم سیاسی شخصیت نے بھی پروفیسر شاہد صدیقی کو اس عہدہ پر تعینات کرنے کی سفارش کررکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 409343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409343/اے-ا-ئی-او-یو-کے-وائس-چانسلر-کیلئے-عرفان-صدیقی-بھائی-شاہد-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org