QR CodeQR Code

وزیراعظم کو گو نواز گو کے عوامی نعروں کا سامنا

12 Sep 2014 19:09

اسلام ٹائمز: گزشتہ دنوں آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران متاثرین نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے، جس کے جواب میں وزیراعظم خاموشی سے متاثرین کو تکتے رہے، ایسی ہی صورتحال سرگودھا میں بھی پیش آئی اور وزیراعظم نے یہاں بھی خاموشی میں عافیت جانی۔


اسلام ٹائمز۔ سیلاب متاثرین میں گو نواز گو کا نعرہ انتہائی تیزی سے مقبول ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم نواز شریف جب آزاد کشمیر دورے کے دوران مظفر آباد میں سیلاب متاثرین سے خطاب کررہے تھے تو متاثرین نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ وزیراعظم اپنے خطاب کو کچھ دیر کے لیے روک کر متاثرین کا منہ تکتے رہے، تاہم انہوں نے ان نعروں کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ایسی ہی صورتحال سرگودھا میں بھی اس وقت پیش آئی، جب وزیراعظم نواز شریف سیلاب متاثرین سے خطاب کررہے تھے کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ وزیراعظم حیرت سے سیلاب متاثرین کو دیکھتے رہے تاہم یہاں بھی میاں نواز شریف نے نعروں کا جواب دینے کے بجائے خاموشی میں عافیت جانی۔


خبر کا کوڈ: 409369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409369/وزیراعظم-کو-گو-نواز-کے-عوامی-نعروں-کا-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org