QR CodeQR Code

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کافی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں، نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی

12 Sep 2014 22:38

اسلام ٹائمز: کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں چیف آرگنائزر تحریک انصاف بلوچستان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا جو دور شروع ہوا ہے وہ کامیاب ہو جائے گا اور ملک سے بادشاہت ختم ہو جائے گی۔ عمران خان جو کہتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کافی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں۔ پارٹی چیئرمین عمران خان آج (ہفتہ) کو اہم خوشخبری سنائیں گے۔ نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں گذشتہ ایک ماہ سے تحریک انصاف نے دھرنا دیا ہوا ہے۔ جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں خواتین، نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔ بلوچستان سے 100 نوجوان جاتے ہیں اور 15 دن کے بعد وہ واپس آتے ہیں انکی جگہ نوجوانوں کا دوسرا گروپ اسلام آباد چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا جو دور شروع ہوا ہے وہ کامیاب ہو جائے گا اور ملک سے بادشاہت ختم ہو جائے گی۔ عمران خان جو کہتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں۔ انکے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں اگر ملک کو بچانا ہے تو میاں نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہوگا کیونکہ انکے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی، سردار روح اللہ خلجی اور ہاشم پانیزئی نے شمولیت کرنے والے چیف آف کدیزئی ڈاکٹر محمد شاہ اور انکے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے تحریک انصاف بلوچستان میں مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 409386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409386/حکومت-اور-پی-ٹی-آئی-کے-درمیان-مذاکرات-کافی-حد-تک-کامیاب-ہو-گئے-ہیں-نوابزادہ-ہمایوں-جوگیزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org