QR CodeQR Code

دیوسائی سے تمام لاپتہ افراد بحفاظت نکال لیے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر استور

14 Sep 2014 21:05

اسلام ٹائمز: ڈی سی استور کا کہنا تھا کہ دیوسائی میں موجود 500 کے قریب افراد جن میں 113 مرد، 159 خواتین اور 228 بچوں کو ریسیکیو کرنے میں کامیابی ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین اور ریسکو آپرشن انچارج اسسٹنٹ کمشنر شونٹر ملک دلدار نے کہا ہے کہ استور دیوسائی میں لاپته تمام افراد ریسکو ٹیموں نے باسلامت چلم ریلیف کیمپ منتقل کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک دلدار نے بتایا ہے کہ ہم نے چار دن مسلسل پھنسے افراد کو ریسکو کرنے کے لیے کام کیا اور الحمد الله هم تمام افراد کر ریسکو کرتے ہوئے ریلف کیمپ منتقل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان چار دن کے آپریشن میں اب تک 85 خاندانوں کو محفوظ مقام چلم منتقل کیا ہے ان میں 113 مرد، 159 خواتین، 228 بچوں سمیت ٹوٹل 500 افراد کو ریسکو کیا ہے۔ اب تک ٹوٹل 15 افرد زخمی ہوے ہیں ان میں سے صرف پانچ افراد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں کی آنکھیں اور پاوں جل گے ہیں باقی جو معمولی زخمی هیں ان کو ابتدائی طبی علاج کے بعد فارغ کیا گیا هے۔ آپریشن میں پاک آرمی نے میڈیکل کیمپ اور خانه بدوشوں کو کھانے پینے انتظامات بھی کیں۔ استور دیوسائی میں اب مزید کوئی بھی خانہ بدوش یا کوئی لوکل بنده نہیں ہے۔ خانہ بدوشوں کی اس برفانی طوفان میں اب تک درجنوں مال موشی ضائع ہوے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 409531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409531/دیوسائی-سے-تمام-لاپتہ-افراد-بحفاظت-نکال-لیے-گئے-ہیں-اسسٹنٹ-کمشنر-استور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org