QR CodeQR Code

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان کو رہا کیا جائے، الطاف حسین

13 Sep 2014 19:09

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری ہونیوالے پیغام میں ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہے، اس صورتھال میں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، لہذا صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں معاملات کو صبرو تحمل کا مظاہر کرنے کی ضرورت ہے، حکومت فوری طور پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو گرفتار کریں جبکہ دھرنے دینے والی جماعتیں بھی مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔ میڈیا کو جاری پیغام الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہے، اس صورتحال میں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، دھرنے ملتوی کر دیئے جائیں، جب حالات ساز گار ہوں تو پھر شروع کر لئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 409554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409554/پی-ٹی-ا-ئی-اور-اے-کے-کارکنان-کو-رہا-کیا-جائے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org