0
Saturday 13 Sep 2014 22:07

بلوچستان میں روزگار اور تعلیم و صحت کے بہتر مواقع نہ ہونے کیوجہ سے حالات خراب ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

بلوچستان میں روزگار اور تعلیم و صحت کے بہتر مواقع نہ ہونے کیوجہ سے حالات خراب ہیں، عبدالمتین اخونزادہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غربت پسماندگی، بے روزگاری اور تعلیم و صحت کے بہتر مواقع نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب، عوام مایوس اور نوجوانوں میں بےچینی و مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔ وسائل سے مالامال صوبہ آج پسماندگی کی علامت بن گیا ہے۔ حکومت بڑی آبادی و زرعی تجارتی ضلع لورالائی کے عوام پر رحم کھاتے ہوئے وسائل فراہم کرتے ہوئے بڑے پیکیج کا اعلان کرے۔ صوبائی حکومت صوبائی سطح پر میگا پراجیکٹس شروع کردیں۔ ڈیڑھ سال گزر گئے مگر کسی میگا پراجیکٹ کا شروع نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ دیگر صوبوں میں ترقیاتی کام کو سن پر اپنی صوبائی حکومت اور عوام پر افسوس ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی عدل و انصاف کے قیام، نوجوانوں کو معیاری اچھی تعلیم، روزگار اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی قوم کو نیک، صالح، دیانت دار قیادت فراہم کریگی۔ میختر کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں نوجوان مستقبل کے معمار اور قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو بہتر، بروقت رہنمائی و تربیت اور تعلیم دی جائے۔

نوجوانوں کو مسلسل نظر انداز کیے جانے اور عوام کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں نہ دینے سے ہزاروں نوجوان سماجی زندگی سے الگ ہوکر مایوس ہو گئے ہیں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں، بزرگوں اور عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور عوام کی شرکت سے حقیقی جمہوری نظام اپنا کر بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دیا جائے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار، تعلیم، صحت کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے۔ صوبے کے عوام و نوجونوں کو بار بار دھوکہ دیا گیا ہے۔ یہاں کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کئے جائیں تاکہ غربت بے روزگاری اور پریشانی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ جماعت اسلامی صوبے کے عوام کو حقوق دینے اور مایوسی کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلائے گی۔
خبر کا کوڈ : 409571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش