0
Saturday 13 Sep 2014 22:07

کراچی میں تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر دہشتگردوں کا قلعہ قمع کیا جائے، علامہ سید ہاشم موسوی

کراچی میں تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر دہشتگردوں کا قلعہ قمع کیا جائے، علامہ سید ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور معصوم انسانوں کا قتل عام حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں وزیرستان طرز کا فوجی آپریشن کیا جائے اور تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر معصوم انسانوں کے قاتل دہشت گردوں کا قلعہ قمع کیا جائے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے پنجاب پولیس کی جانب سے (ایم ڈبلیو ایم) کے 40 کارکنوں کی گرفتاری اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم، پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ حکومت نے اس غیر دانشمندانہ اقدام سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اپنے رہنماؤں اور مذاکرات کار کی رہائی تک مذاکراتی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔ ہم انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں انقلاب مارچ کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ فلاح ملک بھر میں اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد کے لئے تیار ہے۔ اسی حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت پنجاب کے متاثرہ اضلاع کا دورہ کر رہی ہے۔ بلوچستان بھر کے تنظیمی ساتھیوں اور شعبہ فلاح کے مسئولین سے کہا ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کی مدد کریں اور سابقہ سیلاب کے تجربات کے پیش نظر عوام کی رہنمائی کریں۔
خبر کا کوڈ : 409572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش