0
Saturday 13 Sep 2014 22:16
مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا لاک ہے

بحران کے حل کیلئے فارمولا بنا لیا، سب کی جیت ہوگی، رحمان ملک

بحران کے حل کیلئے فارمولا بنا لیا، سب کی جیت ہوگی، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جرگے کے کنوینئر اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے ایسا فارمولا ترتیب دیا گیا ہےکہ جس میں سب کی جیت ہو گی۔ رحمان ملک نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کو مذاکرات کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ تمام گرفتارشدہ کارکنان کو فی الفور رہا کرے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے اپیل کی کہ فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کے جرگے نے ایسا فارمولا ترتیب دے لیا ہے کہ جس میں سب کی جیت ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے بھی فارمولے کو سراہا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے باوجود بہتر سیاسی حکمت عملی کے ذریعے اپنی مدت پوری کی، یہی وجہ ہے کہ قوم آج پیپلزپارٹی کا دور یاد کر رہی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جرگے نے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے جو فارمولا بنایا وہ عوام کے مفاد میں ہے اور حکومت سمیت سیاسی جماعتیں بھی رسوائی سے بچ جائیں گی۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات جاری ہیں ایسے میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کرنا درست نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف گرفتاریوں کے معاملے کا نوٹس لیں اور تمام گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا لاک ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں اپنی اپنی انا کو ایک طرف رکھ دینا چاہیئے۔ اپوزیشن جرگے نے جو فارمولا بنایا ہے اسے تحریک انصاف نے بھی سراہا۔ تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے اس فارمولے کو عوام کے سامنے بھی لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 409573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش