0
Saturday 13 Sep 2014 23:09

ایف ایٹ ہنگامہ آرائی، تحریک انصاف کے قائدین سمیت 150 کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

ایف ایٹ ہنگامہ آرائی، تحریک انصاف کے قائدین سمیت 150 کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے ایف ایٹ کچہری میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت 150 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مقدمے میں فوزیہ قصوری، عندلیب عباس، روئیداد خان، نفیسہ خٹک، سید رضا شاہ اور اعظم سواتی سمیت کئی مرکزی قائدین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب کچہری میں پولیس کی گاڑیوں کو روک کر ٹائروں سے ہوا نکال دی گئی تھی۔ واضح ہو کہ فوزیہ قصوری اس وقت بیرون ملک ہیں لیکن وفاقی پولیس نے فراہم کی گئی لسٹ کے تحت ان کا نام بھی مقدمہ میں ڈال دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 409586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش