QR CodeQR Code

دھرنے کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن، اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ گئی

14 Sep 2014 10:00

اسلام ٹائمز: اڈیالہ جیل میں 2 ہزار 200 افراد کی گنجائش ہے تاہم اس وقت جیل میں 6 ہزار قیدی اور حوالاتی بند ہیں۔ اس کے علاوہ جیل حکام کو مزید 500 کارکنان کی گنجائش پیدا کرنے کا کہا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے پیش نظر سیکرٹری داخلہ پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں خصوصی بیرک خالی کرا لی گئی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے 3 ہزار 187 کارکن گرفتار کیے گئے جس کے بعد اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑگئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں 2 ہزار 200 افراد کی گنجائش ہے تاہم اس وقت جیل میں 6 ہزار قیدی اور حوالاتی بند ہیں۔ اس کے علاوہ جیل حکام کو مزید 500 کارکنان کی گنجائش پیدا کرنے کا کہا گیا ہے۔ جس کے بعد ایک ایک بیرک میں مزید 50 سے 100حوالاتیوں کو ٹھونسا جا رہا ہے۔ اس قدر زائد تعداد کے باعث تمام حوالاتی باریوں میں سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ جیل میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے جیل احاطے میں ٹینٹ لگا دیئے گئے ہیں جبکہ جیل حکام نے آئی جی جیل خانہ جات کو مزید فنڈز مہیا کرنے کی درخواست کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 409625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409625/دھرنے-کے-شرکا-خلاف-کریک-ڈاؤن-اڈیالہ-جیل-میں-جگہ-کم-پڑ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org