0
Sunday 14 Sep 2014 15:17

ملتان، ریسکیو اہلکاروں کی کشتی الٹنے سے دولہا سمیت 4 افراد جاں بحق

ملتان، ریسکیو اہلکاروں کی کشتی الٹنے سے دولہا سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں شیر شاہ بند کے قریب امدادی کارروائیوں کے دوران کشتی الٹنے سے ریسکیو اہلکاروں سمیت 25 افراد ڈوب گئے جنہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کشتی ڈوبنے سے دلہا سمیت چار افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جس سے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی. تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکار سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر رہے تھے کہ اسی دوران کشتی کا توازن خراب ہوگیا اور وہ گہرے پانی میں الٹ گئی ۔ حادثے کے وقت کشتی میں 25 سے زائد افراد سوار تھے۔ ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ کشتی میں سوار ایک شخص جس کی آج شادی تھی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا، اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اس کے علاوہ کشتی میں سوار دلہا کے تین رشتہ دار بھی موت کی آغوش میں چلے گئے جو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اس کے ساتھ گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 409662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش