0
Sunday 14 Sep 2014 16:24

چمن میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

چمن میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر چمن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس آپفیشل وہاب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے چمن بائی پاس کے علاقے میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی اپنی موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیات شروع کردی ہیں۔ کنٹینر کراچی سے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کے لئے سامان لے کر جا رہا تھا۔ شدت پسند کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 7 سال سے نیٹو سپلائی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 409677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش