0
Sunday 14 Sep 2014 20:29

دھرنے میں بیٹھے لوگ پارلیمنٹ سے جنگ کر رہے ہیں، خورشید شاہ

دھرنے میں بیٹھے لوگ پارلیمنٹ سے جنگ کر رہے ہیں، خورشید شاہ
اسام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ دھرنے والے پارلیمنٹ سے جنگ کر رہے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں مانیں گے جو خلاف آئین ہو۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے میں بیٹھے لوگ پارلیمنٹ سے جنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت میں ایسی کوئی بات نہیں مانیں گے جو خلاف آئین ہو، اسلام آباد میں لوگ پریشان ہیں، امن قائم کرنا حکومت کا کام ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھروں میں ماتم ہے اور دھرنے والے خوشیاں منا رہے ہیں، دھرنے والوں سے بات چیت کرنا حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، قومی اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 409697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش