0
Sunday 14 Sep 2014 21:59
اسلام آباد میں دھرنوں کا کوئی مستقبل اور انجام نہیں

ریٹائرڈ جرنیلوں کو پتہ نہیں کس بات کی جلدی ہے، مارشل لاء آیا تو بہت بڑی بغاوت ہوگی، مخدوم جاوید ہاشمی

آئین، فوج، عدالتوں اور پارلیمنٹ سمیت ہر ادارے کا محافظ جبکہ پارلیمنٹ ہم سب کی ماں ہے
ریٹائرڈ جرنیلوں کو پتہ نہیں کس بات کی جلدی ہے، مارشل لاء آیا تو بہت بڑی بغاوت ہوگی، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر مارشل لاء لگا تو بہت بڑی بغاوت ہوگی، ان دھرنوں کا کوئی انجام نہیں ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنوں کا کوئی مستقبل اور انجام نہیں ہے۔ عمران خان تحریک انصاف کی قیادت سمیت میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کریں۔ عمران خان میز کے ایک کونے پر فیصلہ کرتے ہیں اور دوسرے کونے پر کوئی اور فیصلے کرتا ہے۔ عمران خان بتائیں کہ کیا اشاروں کے فیصلے نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے شوکاز نوٹس کا انتظار کر رہا ہوں۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف استعفٰی نہیں دیں گے، میں نے کہا تو پھر مارشل لا آ جائے گا۔ اگر مارشل لا آیا تو بہت بڑی بغاوت ہوگی اور ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ جرنیلوں کو پتہ نہیں کس بات کی جلدی ہے۔ دس روز قبل حمید گل نے کہا کہ یہ حکومت کل رات تک ہے۔ میں نے حمید گل صاحب سے کہا کہ جنرل صاحب کچھ رعایت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں عمران خان کے وزیراعظم بننے کی کوئی بات نہیں کرتا۔ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی تیار بیٹھے ہیں، عمران خان تو پٹھان ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین وزیراعظم بننے کے لئے عمران خان سے بھی جلدی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ماضی میں نواز شریف کے کان میں، پھر پرویز مشرف اور اب عمران کے کانوں میں پھونکیں مار رہے ہیں۔ شیخ رشید، عمران خان کو دھکا دے رہے ہیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا یہ بیان کہ فوج نے بھنگ پی ہوئی ہے، قابل مذمت ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ آئین، فوج، عدالتوں اور پارلیمنٹ سمیت ہر ادارے کا محافظ ہے جبکہ پارلیمنٹ ہم سب کی ماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاک فوج کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ فوج ہم سب کے لئے قابل عزت ادارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ ثالث نہیں بن سکتی ہے۔ سپریم کورٹ آئین کے ہاتھوں بےبس ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دھرنوں کا کوئی انجام نہیں ہوگا، ظالموں نے خان صاحب کی واپسی کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین وزیراعظم بننے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، اسکرپٹ کا فوج اور آئی ایس آئی کو پتا بھی نہیں ہو گا، صرف ریٹائرڈ جرنیل جلدی میں ہیں۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ کنٹینر میں بیٹھ کر فیصلہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے سامنے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسے اسکرپٹ نہیں کہتے، فوج اور آئی ایس آئی کو پتا بھی نہیں ہوگا، ریٹائرڈ جرنیل جلدی میں ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے، عمران نے کہا سب طے ہے، سپریم کورٹ 3 ماہ میں الیکشن کا اعلان کرے گی۔ جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے فرمایا تھا ملٹری والے کورٹ جائیں گے، ٹیکنوکریٹ حکومت کا اعلان ہو گا، نواز شریف استعفیٰ دیں نہ دیں، فارغ کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی کوئی، اور کبھی کوئی فیصلہ کرتے ہیں، ان کا کون سا فیصلہ مانا جائے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھرنوں کا انجام کوئی نہیں ہے، ظالموں نے خان صاحب کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین وزیراعظم بننے کے لیےتیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب اگر مارشل لاء آیا تو بہت بڑی بغاوت ہو گی اور ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکومت ختم کرنے کے لیے کچھ ریٹائرڈ جرنیل جلدی میں ہیں، جنرل حمید گل نے دس دن پہلے مجھے کہا تھا کہ آج کی رات آخری ہے، میں نے ان سے کہا کہ جنرل صاحب کچھ رعایت کردیں، اسی بارے میں بات کرنے کے لیے جیو نیوز نے جنرل ریٹائرڈ حمید گل سے رابطہ کیا، جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کوئی جواب ریکارڈ کرانے سے معذرت کی لیکن جاوید ہاشمی کی بات کی تردید کی اور کہا کہ ہاشمی صاحب سے ایک شادی پر ملاقات ہوئی اور ان سے صرف اتنی بات ہوئی کہ ایکشن سارا وہاں ہے اور ہاشمی صاحب آپ یہاں۔
خبر کا کوڈ : 409705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش