QR CodeQR Code

سیلاب متاثرہ سکول و کالجز کے لیے پونے 8 ارب درکار

14 Sep 2014 22:56

اسلام ٹائمز: محکمہ تعلیم حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہزار کے قریب سکولز متاثر ہوئے ہیں، اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ لاکھوں طلبا کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔


اسلام ٹائمز۔ نجاب میں سیلاب و ہنگامی صورتحال کے موقع پر حکومتی سطح پر تعلیمی نظام کو جاری رکھنے کے حوالے سے کوئی انتظامات نہ کرنے کے باعث تعلیمی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ سیلاب کے باعث 21 لاکھ سے زائد بچوں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔ پنجاب کے 11اضلاع میں 1954 سکول اور 51 سے زائد کالجز متاثر ہوئے، ان سکولز و کالجز کی بحالی کیلئے سرکار کو 7 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد درکار ہوں گے۔ محکمہ تعلیم نے ابتدائی تخمینہ لگانے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں جبکہ اب تک سیلاب سے متاثر ہونیوالے سکولوں کی تفصیلی رپورٹ سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ جھنگ میں 426 سکولز متاثر ہوئے جبکہ کئی کالجز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔  شیخوپورہ 250 سے زائد، سیالکوٹ 178، چنیوٹ 143، نارووال 80، حافظ آباد 160 او ردیگر کئی اضلاع میں متعدد سکولز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی سکولز ختم ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض سکولز ایسے بھی تھے جن کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا اور ان کی دوبارہ تعمیر کیلئے اقدامات کرنے کیلئے درخواست کی گئی تھی۔ حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے لئے ان سکولز و کالجز کی بحالی کے لئے فوری طورپر 5 ارب روپے جاری کرنا ہوں گے تاکہ لاکھوں طلبا اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہزار کے قریب سکولز متاثر ہوئے ہیں، اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ لاکھوں طلبا کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کریں ۔


خبر کا کوڈ: 409714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409714/سیلاب-متاثرہ-سکول-کالجز-کے-لیے-پونے-8-ارب-درکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org