QR CodeQR Code

ملتان، سیلاب زدہ بستیوں کے مکین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور

14 Sep 2014 22:54

اسلام ٹائمز: سیلاب صرف زمین پر نہیں ان کی آنکھوں میں بھی بہہ رہا ہے، پانی سے بچ کر نکلے تو بے آسرا ہوئے، سیلابی پانی ان کے گھر سے اتر بھی گیا لیکن جو اپنے ساتھ لے گیا اسے بنانے کے لئے انہیں شاید ایک عمر لگے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کے شیر شاہ بند میں کئی مقامات پر شگاف ڈالنے کے بعد زیر آب آنے والی بستیوں کے مکین اب بھی کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، قیامت کا انتظار اب کون کرے، جن گھروں کو بناتے عمریں بیت گئیں وہ گھر تو پانی کے آگے ریت کا گھروندا ثابت ہوئے۔ مکان کچے تھے یا پکے، تھے تو اپنے، پانی کے ساتھ جو بہہ گئے وہ گھر نہیں تھے، کھلے آسمان تلے بیٹھے ان لوگوں کے خواب تھے۔ پانی میں تباہ ہونے والے گھر کیسے بنیں گے، یہ وہ سوال ہے جو ان لوگوں کو چین نہیں لینے دے رہا، سیلاب صرف زمین پر نہیں ان کی آنکھوں میں بھی بہہ رہا ہے، پانی سے بچ کر نکلے تو بے آسرا ہوئے، سیلابی پانی ان کے گھر سے اتر بھی گیا لیکن جو اپنے ساتھ لے گیا اسے بنانے کے لئے انہیں شاید ایک عمر لگے۔


خبر کا کوڈ: 409715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409715/ملتان-سیلاب-زدہ-بستیوں-کے-مکین-کھلے-ا-سمان-تلے-بیٹھنے-پر-مجبور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org