QR CodeQR Code

فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، خواجہ آصف کی ایک اور وضاحت

14 Sep 2014 23:18

اسلام ٹائمز: سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بعض عناصر فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم فوج نے اس تاثر کو غلط کر دکھایا ہے، فوج نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فوج اور حکومت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم فوج نے اس تاثر کو غلط کر دکھایا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں جبکہ فوج نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملکی تاریخ کی مشکل ترین جنگ میں مصروف ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جاری ” آپریشن ضرب عضب” ایک ایک دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور آزادی مارچ نے ملکی معیشت کو اتنا نقصان پہنچایا ہے جو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بھی نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ دھرنے کے منتظمین اپنے غیر جمہوری مطالبات پر بضد ہیں جبکہ حکومت لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو برداشت کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 409719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409719/فوج-اور-حکومت-کے-درمیان-کوئی-اختلافات-نہیں-خواجہ-ا-صف-کی-ایک-وضاحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org