0
Monday 15 Sep 2014 00:12

وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے پہلے جعلی امدادی کیمپ قائم

وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے پہلے جعلی امدادی کیمپ قائم
اسلام ٹائمز۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کی مدد کا اعلان کر رہے ہیں، لیکن سرکاری حکام ان حالات میں بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتے۔ حکومت نے ضلع بہاولپور کو آفت زدہ قرار دے کر دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا، لیکن تحصیل احمد پور شرقیہ میں یہ رقم لوٹنے کے لئے جعلی امدادی کیمپس قائم کر دیئے گئے جن میں خواتین کو رقم اور دیگر امدادی سامان کا لالچ دے کر لایا گیا اور اس کا انکشاف ان خواتین نے خود کیا۔ اس جعلی کیمپ میں پچاس افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔ یہاں جانوروں کی ویکسینیشن کا بھی انتظام ہے جبکہ میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے پیش نظر اس کیمپ میں پنکھے اور جنریٹر بھی موجود ہیں جبکہ کھانے پینے کا سامان بھی دستیاب ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 27 ہزار 3 سو 68 افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ متاثرین کے لئے 4 ہزار 900 کیمپس قائم کئے گئے ہیں، جہاں 50 ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے۔ ان کوششوں کے باوجود متاثرین کیمپس کا رخ نہیں کر رہے ہیں۔ اسی لئے سرکار افسران لوگوں کو لالچ دے کر یہاں لا رہے ہیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے اپنی بھرپور کارکردگی ثابت کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 409723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش