0
Wednesday 20 Oct 2010 12:11

ایران کو جوہری ٹیکنالوجی سول مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا حق حاصل،جوہری ہتھیاروں کیلئے کوششیں بلاجواز،امریکا سے مذاکرات کرے،شاہ محمود

ایران کو جوہری ٹیکنالوجی سول مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا حق حاصل،جوہری ہتھیاروں کیلئے کوششیں بلاجواز،امریکا سے مذاکرات کرے،شاہ محمود
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران کی جوہری ہتھیاروں کیلئے کوششیں بلا جواز ہیں،امریکا سے مذاکرات کرے،پاکستانی حکومت ڈرون حملوں کی روزانہ سیاسی قیمت ادا کر رہی ہے۔امریکا کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہو گا۔طالبان کرزئی حکومت مذاکرات میں آئی ایس آئی کا کوئی کردار نہیں،کشمیریوں کی جدوجہد مقامی ہے،پاکستان اس میں ملوث نہیں،امریکا تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے۔
ہاورڈ یونیورسٹی کے سکول آف پالیٹکس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایران کو کوئی خطرہ نہیں ہے،ایران کو اپنی جوہری ٹیکنالوجی کو سول مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا حق ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے ایرانی ہم منصب منوچہر متقی سے بھی بات کی تھی کہ امریکی صدر بارک اوباما کی طرف سے امن مذاکرات کی پیش کش قبول کر لیں۔اوباما انتظامیہ جو امن کا ہاتھ بڑھا رہی ہے اس کا فائدہ اٹھائیں اور دنیا کو ساتھ ملائیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکا کے شراکت کے ساتھ ساتھ اپنے قومی مفادات کا تحفظ بھی کرے گا۔انہوں نے ایک بار پھر پاکستان میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے امریکہ سے سول جوہری ٹیکنالوجی کی فراہمی کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے امریکا سے مسئلہ کشمیر کے حل میں موثر کردار کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایسے طویل عرصہ سے حل طلب مسائل نہ صرف مسلمانوں میں غم و غصہ کا باعث بن رہے ہیں بلکہ وہ دہشت گردی کے فروغ کا بھی ذریعہ ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل المیعاد،سنجیدہ اور دونوں ملکوں کیلئے مفید شراکت قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اسٹرٹیجک مذاکرات نہ صرف مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات کی سمت کا تعین کریں گے بلکہ وہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں کامیابی کے حوالہ سے بھی نہایت اہم ہونگے۔شاہ محمود قریشی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ پاکستان کے سیکورٹی کے حوالہ سے خدشات کا ادراک کرنے کے ساتھ ساتھ اسے تجارت کیلئے بھی ترجیحی بنیاد پر رعایتیں دے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امریکہ کا اتحادی ہے،طفیلی ریاست نہیں۔انہوں نے دہشت گردی کو موجودہ تہذیب کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ مل کر اس خطرے کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 40976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش