0
Monday 15 Sep 2014 09:39

ہنگو، پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ ،ایک اہلکار جاں بحق تین زخمی

ہنگو، پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ ،ایک اہلکار جاں بحق تین زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہنگو کی تحصیل ٹل میں دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا ، خودکش دھماکے اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، تین زخمی ہو گئے۔ تحصیل ٹل میں دہشت گردوں نے صبح سویرے پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا ، دہشت گردوں اور پولیس کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک خودکش حملہ آور نے تھانے کے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، پولیس کی بھاری نفری اور سکیورٹی فورسز کے آنے پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ زخمی خودکش بمبار کی تلاش جاری ہے۔ کالعدم تحریک طالبان انصار المجاہدین نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 409762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش