QR CodeQR Code

مذاکرات کی بحالی کیلئے حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرے، سراج الحق

15 Sep 2014 09:45

اسلام ٹائمز: بونیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے تینوں فریقین کو سیاسی جرگے نے تجاویز دی ہیں، تجاویز کا جواب آنے کے بعد سیاسی جرگہ آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اور سیاسی بحران کو حل کرنے کیلئے تشکیل دیئے جانے والے سیاسی جرگے کے رکن سراج الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے اور سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، بونیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں پر پولیس تشدد سے ماحول میں مزید تلخی پیدا ہو گی، وفاقی حکومت نے سیاسی قیدی رہا کر دیے تو دوبارہ مذاکرات کے لیے ماحول بہتر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے تینوں فریقین کو سیاسی جرگے نے تجاویز دی ہیں، تجاویز کا جواب آنے کے بعد سیاسی جرگہ آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دے گا۔ سراج الحق نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات میں ہی تمام بحرانوں سے نکلنے کا راستہ موجود ہے، اس لیے آئین و جمہوریت کی گردن بچانے کے لیے جمہوری قوتیں اپنے خول سے باہر نکلیں۔


خبر کا کوڈ: 409763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409763/مذاکرات-کی-بحالی-کیلئے-حکومت-تمام-سیاسی-قیدیوں-کو-فوری-رہا-کرے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org