QR CodeQR Code

اگر دھرنا ختم کروانا ہے تو حکومت کو دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عملی اقدامات اٹھانا ہونگے، قمر زمان کائرہ

15 Sep 2014 20:02

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی ترجیح چین سے سرمایہ کاری کا حصول ہے، دنیا کو اب ہتھیاروں سے نہیں معیشت اور سرمایہ کاری سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے لیے مسائل خود پیدا کر رہی ہے، اگر دھرنا ختم کروانا ہے تو حکومت کو دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ اسلام آباد میں نئے عالمی پاور اسٹرکچر میں چین کے کردار کے موضوع پر منعقد کئے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کو دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عملی اقدامات اٹھانا ہونگے، ہم نے معاملات طے کرنے ہیں اب حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے اپنے اصول و شرائط ہیں، لیکن چین نے کبھی کوئی شرط نہیں رکھی، ہماری مسلم ممالک نے اتنی امداد نہیں کی جتنی چین نے کی ہے۔ پاکستان کی پہلی ترجیح چین سے سرمایہ کاری کا حصول ہے، دنیا کو اب ہتھیاروں سے نہیں معیشت اور سرمایہ کاری سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 409841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409841/اگر-دھرنا-ختم-کروانا-ہے-حکومت-کو-دھاندلی-اور-سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-پر-عملی-اقدامات-اٹھانا-ہونگے-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org