QR CodeQR Code

استعفوں کے معاملے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، سراج الحق

معاہدہ خفیہ نہیں عوام کے سامنے ہوگا

15 Sep 2014 20:54

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے امیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھرنے کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے، تمام فریقین مشکل سے دوچار ہیں، بند گلی کی سیاست سے راستہ نکالنا ہوگا، آگ پر تیل ڈالنے کے بجائے بحران کا حل چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دھرنے کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے، تمام فریقین مشکل سے دوچار ہیں، بند گلی کی سیاست سے راستہ نکالنا ہوگا، آگ پر تیل ڈالنے کے بجائے بحران کا حل چاہتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کوشش ہے جمہوریت کا خاتمہ نہ ہو، سیاسی جرگہ بلاکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، سیاست بند گلی میں داخل ہوگئی، جس سے نکلنا ہوگا، کسی ایک فریق کا ساتھ دیا تو اصلاح کا کام نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ بحران کا حل چاہتے ہیں، آگ پر تیل ڈالنا نہیں، ہماری کوشش ہے معاملہ جلد حل ہوجائے، مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، معاہدہ خفیہ نہیں عوام کے سامنے ہوگا، جس پر جماعتوں کے قائدین کے بطور ضامن دستخط ہوں گے، قوم کو مشکل سے نکالنا چاہتا ہوں، استعفوں کے معاملے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 409848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409848/استعفوں-کے-معاملے-پر-مذاکرات-تعطل-کا-شکار-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org