0
Monday 15 Sep 2014 22:11
دھرنا کامیابی کے قريب پہنچ چکا

اسی موسم سرما میں الیکشن ہوگا، عمران خان کا دعویٰ

اسی موسم سرما میں الیکشن ہوگا، عمران خان کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابات کا موسم بتادیا، کہتے ہیں اسی موسم سرما میں الیکشن ہوگا، دھرنا کامیابی کے قريب پہنچ چکا۔ جھنگ میں سیلاب زدگان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا دھرنا کامیابی کے قریب پہنچ چکا، شریف برادران نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا ہے، قبل ازیں جھنگ میں سیلاب متاثرین سے خطاب میں کپتان نے شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مظلوم عوام کی جنگ لڑی جارہی ہے، پولیس سے بے گناہ افراد کو چھڑوایا، عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے، مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 409853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش