0
Tuesday 16 Sep 2014 00:15

اوباما داعش پر حملے کے لئے بش ڈاکٹرائن استعمال کر رہے ہیں

اوباما داعش پر حملے کے لئے بش ڈاکٹرائن استعمال کر رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر اوباما آئی ایس آئی ایس پر بمباری کرنے کے لئے 13 برس پرانی بش دور کی اتھارٹی استعمال کر رہے ہیں، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ کانگرس کی اجازت کے بغیر یہ حملے غیر قانونی ہوں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اپنی الیکشن مہم کے دوران 2007 میں اوباما نے کہا تھا کہ جب تک ملک پر کوئی حقیقی اور واضح خطرہ نہ ہو صدر کو آئین کی رو سے انفرادی فیصلے کے تحت کوئی فوجی حملہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ تا ہم اس وقت وہ اس بات کو یکسر بھول کر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں. یاد رہے کہ امریکا پر دہشت گرد حملوں کے بعد کانگریس نے 2001 میں بش کو القاعدہ پر حملے کے اختیارات دئیے تھے۔ اوباما القاعدہ اور داعش کو دشمن سمجھتے ہیں اور دونوں کو ایک جیسا ہی قرار دیتے ہیں۔ اس وقت کانگریس کے کچھ ارکان منظوری کے بغیر حملے کے خلاف ہیں، جب کہ کچھ صدر کی تائید کر رہے ہیں۔ بش نے 2003 میں عراق پر حملے کے لئے کہا تھا کہ اسے کسی کی منظوری کی ضرورت نہیں اور اس نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر ہی حملہ شروع کر دیا تھا، جب کہ اس وقت اوباما بھی حملوں کے لئے پرانی بش ڈاکٹرائن ہی استعمال کر رہے ہیں جس کو ماہرین غلط اور غیر قانونی قرار دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 409858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش