0
Monday 15 Sep 2014 23:52

مجلس وحدت مسلمین نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردیں

مجلس وحدت مسلمین نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن اور وحدت یوتھ کی جانب سے جنوبی پنجاب میں بھی ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا، اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹری یوتھ سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، صوبائی سیکرٹری یوتھ مولانا حسن ہمدانی اور خیرالعمل فائونڈیشن کے ریجنل عہدیداروں نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ملتان، مظفر گڑھ، علی پور، خانیوال کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین،وحدت سکائوٹس، وحدت یوتھ، کارروان نور سمیت دیگر آرگنائزیشنز پر مشتمل ورکنگ ریلیشن گروپ قائم کر دیا گیا تاکہ امدای سرگرمیاں کو بھر پور ہم آہنگی کے ساتھ چلایا جا سکے۔ متاثرین سیلاب کے لیے مختلف مقامات پر 9 ریلیف کیمپس لگ چکے ہیں، سینکڑوں افراد کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ایمر جنسی بنیادوں پر پندرہ پوائنٹس کو کلیئر کر کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ اس موقع پر وفد کے ہمراہ ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی، خانیوال کے سیکرٹری جنرل انصر عباس، وحدت یوتھ علی پور کے مسئول رضا کاظمی، وحدت یوتھ مظفر گڑھ کے ریاض بھٹی و دیگر کارکنان موجود تھے۔ خیرالعمل فائونڈیشن، وحدت سکائوٹس، وحدت یوتھ، کاروان نور سمیت دیگر آرگنائزیشن پر مشتمل ورکنگ ریلیشن گروپ پہلے مرحلے میں 10 ہزار خاندانوں کو میڈیکل سہولیات فراہم، 50 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی اور مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔

اس موقع پر وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ ضلع مظفر گڑھ اور سیت پور وہ علاقے ہیں جہاں راوی، ستلج، چناب اکھٹے ہوتے ہیں، اس اعتبار سے اس علاقے میں سیلابی ریلے سے تباہی کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور ریلیف اور ریسکیو کی ضرروت بھی بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف پانی چھوڑ کرآبی دہشتگردی کا مرتکب ہوا ہے حکمرانوں کو اس پر خاموش رہنے کے بجائے آواز اٹھانی چاہیے 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ،ہزاروں بے گھر ہو گئے اور لاکھوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی یہ ظلم نہیں تو کیا ہے ؟ اور یہ بھارت نے پہلی دفعہ نہیں کیا بلکہ کبھی وہ پانی بند کر کے اور کبھی پانی چھوڑ کرپاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی سازش کرتا رہتا ہے ۔
خبر کا کوڈ : 409868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش