QR CodeQR Code

دھرنوں سے ملک کا بھلا نہیں ہوگا، خواجہ سعد رفیق

16 Sep 2014 01:09

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ملزمان کو پولیس سے چھڑانے والا اس قوم کا لیڈر نہیں بن سکتا، عمران خان الزامات لگاتے ہیں، ثبوت پیش نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں سے ملک کا کوئی بھلا نہیں ہونے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صرف اور صرف افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں اور خود اس قوم کے سامنے تماشا بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی حراست سے ملزمان چھڑانے والا اس قوم کا لیڈر نہیں بن سکتا، عمران خان الزامات لگاتے ہیں مگر ان کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرتے، باتیں کرتے ہیں اور پھر یوٹرن لے کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ ہماری حکومت پر جھوٹے الزامات لگانے والے عمران خان یہ بھی بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت نے کتنے اسکول اور ہسپتال بنائے ہیں؟


خبر کا کوڈ: 409881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409881/دھرنوں-سے-ملک-کا-بھلا-نہیں-ہوگا-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org